Friday, 29 November 2024


روس کے فوجیوں کو جنگی ساز وسامان کے ساتھ یوکرین میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا -

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

نیٹو کے سینیئر ترین فوجی کمانڈر کے مطابق رواں ہفتے روس کے فوجیوں کو جنگی ساز وسامان کے ساتھ یوکرین میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے

یورپ میں نیٹو کے سپریم کمانڈر جنرل فلپ بریڈلوو نے روسی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا اور نہ ہی ہتھیاروں اور گاڑیوں کے بارے میں وضاحت کی لیکن یہ کہا کہ نیٹو نے گذشتہ دو دن کے دوران یوکرین میں داخل ہونے والے روس کی فوجی اہلکاروں، بکتربند گاڑیوں، توپخانے کے قافلوں کو دیکھا ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولنبرگ نے ایک علیحدہ بیان میں کہا ہے کہ عسکری قوت میں قابلِ ذکر اضافہ کرنے سے پانچ ستمبر کو طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

انھوں نے روس پر زور دیا کہ وہ علاقے سے اپنی فوجوں کو واپس بلائے تاہم روس کی وزارتِ دفاع نے مشرقی یوکرین میں روس کے حامی علیحدگی پسندوں کی مدد کے لیے اپنے فوجی بھیجنے کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔

Share this article

Leave a comment