Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


ٹیکسٹائل سے متعلق مشینری و دیگر آلات کی نمائش کا آغاز

ایمز ٹی وی(بزنس )265غیرملکی وفود کی شرکت،ملاقاتوں کا اہتمام ،ایونٹ سے ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا،منتظم مجیب الرحمن مرزا اختیار بیگ آج نمائش کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ، 235نمائش کنندگان 670سے زائد برانڈز کی نمائش کررہے ہیں ایکسپو سینٹر میں جاری نمائش کے انعقاد میں ٹڈاپ کے سربراہ ایس ایم منیر کا بھر پور تعاون، حکومتی اداروں کی بھی معاونت نمائش کا انعقادسالانہ بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ، شہریوں کی خصوصی دلچسپی ،ایونٹ کے انعقاد کو ایک اچھا اقدام قرار دے دیا کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکسٹائل کی صنعت سے متعلق مشینری اور دیگر آلات کی جی ٹیکس بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے ۔اتوار تا منگل تک جاری رہنے والی اس 3 روزہ گلوبل ٹیکسٹائل نمائش کا باقاعدہ افتتاح پیرکو کیا جائیگا، ممتاز صنعتکار اور وزیر اعظم کے سابق مشیر برائے ٹیکسٹائل مرزا اختیار بیگ اس نمائش کا افتتاح کرینگے ۔جی ٹیکس نمائش کے پہلے روز ہفتہ وار تعطیل کے باعث ایکسپو سینٹر میں لوگوں کا بے پناہ رش دیکھا گیا اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے پہلے روز نمائش میں شریک کمپنیوں کے اسٹالز پر رکھی مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔نمائش کے منتظم گلوبل انٹر پرائزز کے مجیب الرحمن صدیقی کے مطابق جی ٹیکس نمائش میں 235سے زائد نمائش کنندگان 670سے زائد برانڈز کی نمائش کررہے ہیں جبکہ نمائش میں 265غیر ملکی وفود بھی شرکت کررہے ہیں جس میں چین،جاپان،جرمنی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے وفود شامل ہیں۔مجیب الرحمن صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ پہلی جی ٹیکس نمائش ہے اور اب اس کا انعقاد سالانہ بنیادوں پر کیا جائیگا،انہوں نے مزید بتایا کہ نمائش میں ٹیکسٹائل صنعت سے متعلق مشینری اور دیگر آلات کی نمائش کے ساتھ ساتھ بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تا کہ ٹیکسٹائل کی مقامی صنعت کو فائدہ پہنچا کر ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کو ممکن بنایا جاسکے ۔ان کا کہنا تھا کہ جی ٹیکس نمائش کے انعقاد میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ) کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے بھرپور تعاون فراہم کیا ہے جبکہ دیگر حکومتی اداروں نے بھی نمائش کے انعقاد کے سلسلے میں معاونت کی ہے ۔ کراچی میں جاری اس نمائش میں ایکسپو سینٹر کے پانچوں ہالز میں اسٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ شہریوں نے اس ٹیکسٹائل نمائش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اس قسم کے ایونٹس سے نہ صرف شہر کی رونقیں بحال کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ملکی ٹیکسٹائل میں اضافے کی راہ بھی ہموار ہوسکے گی

Share this article

Leave a comment