Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


سندھ کے بعد پنجاب میں بھی آپریشن کا مطالبہ

ایمزٹی وی(سیالکوٹ) مسلم کانفرنس تحصیل سیالکوٹ کے زیر اہتمام ورکرزکنونشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمدخان تھے۔ تقریب سے خطاب کرتی ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں چور کو کھلا چھوڑنے اور پولیس کے ہاتھ باندھنے کی کوشش کی جا رہی ہے سندھ آپریشن کا دائرہ پنجاب اور پھر پورے پاکستان میں پھیلانا چاہئے کیونکہ کہ اگر پنجاب میں آپریشن شروع ہوتا ہے تو سندھ کی طرح پنجاب سے بھی اچھی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی ۔ کراچی میں آپریشن کی کامیابی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز اور فوج کے آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس مہاجرین کے مسائل حل کرانے کیلئے کردار ادا کریگی.

Share this article

Leave a comment