Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


بچوں کی حفاظت کے لئے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں!

ایمزٹی وی(گوجرانوالہ) اسکول میں دہشت گرد کارروائی کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے گوجرانوالہ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے جوانوں نے حملے کو ناکام بنانے اور بچوں کی حفاظت کیلئے ریہرسل کی۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں گورنمنٹ جامع ہائی اسکول میں پولیس، ایلیٹ فورس اور اسپیشل برانچ کے جوانوں نے ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ریہرسل میں حصہ لیا۔ اس دوران ایلیٹ فورس کے جوان دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع پر کوئیک رسپانس دیتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچے اور سرچ آپریشن کر کے دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے بچوں کی بحفاظت بازیابی اور محفوظ مقام پر منتقلی کےعلاوہ آپریشن کر کے اسکول میں چھپے دہشت گردوں کو قابو کرنے کا عملی مظاہرہ کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انتہائی حساس قرار دیئے گئے اسکولوں میں ریہرسل کی جا رہی ہے جس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کی کارکردگی کو جانچنا اور اسکول عملے، بچوں کی تربیت کرنا ہے تاکہ ایسے کسی حملے کی صورت میں اسکول عملے اور بچوں کے بچاؤ میں آسانی ہو۔

Share this article

Leave a comment