Friday, 29 November 2024


اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی، محمد دبیر ناظم امتحانات مقرر

ایمزٹی وی (تعلیم) وزیر اعلیٰ ہاﺅس نے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ناظم امتحانات کی خالی اسامی پر نائب ناظم امتحانات محمد دبیر کو ناظم امتحانات مقرر کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ اسامی عمران چشتی کو میر پور خاص بورڈ واپس بھیجے جانے کے باعث خالی ہوئی ہے۔ دبیر احمد نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔ محمد دبیر شعبہ امتحانات میں سینئر ترین افسر ہیں، تیز اور میرٹ پر کام کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ اس موقع پر اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15روز کے اندر انٹر کے تمام ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا ، پہلے آرٹس کے نتائج کا اعلان ہوگا پھر سائنس اور کامرس کے ضمنی امتحانات کے نتائج جاری ہوں گے اور اس کے 10سے15روز کے بعد مارکس شیٹس بھی جاری کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ انٹر کے نتائج کو شفاف بنانے کی کوششیں کریں گے جبکہ ضمنی امتحانات میں ناکام امیدواروں کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی خصوصی تاریخیں دی جائیں گی۔ محمددبیر نے کہا کہ ان کے دروازے ہر شخص کے لئے کھلے ہیں کسی کو شعبہ امتحانات یا نتائج کے حوالے سے شکایات ہوں مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے۔

Share this article

Leave a comment