Thursday, 28 November 2024


’ویلکم ٹو کراچی‘، بالی ووڈ ایکٹریس پر پاکستانی اداکارہ کو ترجیح

ایمز ٹی وی(کراچی) بالی وڈ کی فلم ’ویلکم ٹو کراچی‘ کے مرکزی کردار کے لئے عرفان خان کو منتخب کیا گیا تھا۔ لیکن، جب انہیں پتا چلا کہ کبریٰ خان ان کے مقابل لیڈ رول ادا کریں گی، تو انہوں نے انکار کر دیا۔ عرفان خان لیڈ رول میں نرگس فخری کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔

بالی وڈ میں آج کل پاکستانی اسٹارز کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، تو کچھ غلط نہ ہوگا۔ فواد خان کے بعد اب جو پاکستانی اسٹار بالی وڈ میں اینٹری دینے والی ہیں وہ ہیں ۔۔ پاکستانی ہٹ فلم ’نامعلوم افراد‘ کی اداکارہ کبر یٰ خان۔

دستاویزات کے بغیر کراچی کا سفر کرنے اور ایئرپورٹ پر پھنس جانے والے دو بھارتی شہریوں کے گرد گھومتی کہانی ’ویلکم ٹوکراچی‘ میں کبریٰ خان اہم رول نبھائیں گی۔

بالی وڈ میں اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات سے متعلق کبریٰ خان نے بتایا۔ ’نامعلوم افراد‘ اور کچھ دیگر پروجیکٹس میں میرا کام دیکھتے ہوئے فلم کے کاسٹنگ ڈائریکٹر نے مجھ سے رابطہ کیا۔۔۔میں نے آڈیشنز دئیے  انہیں کام پسند آیا اور یوں میں ’ویلکم ٹو کراچی‘ کا حصہ بن گئی۔

بالی وڈ ایکٹر عرفان خان کے فلم ’ویلکم ٹو کراچی‘ میں کام نہ کرنے سے متعلق جب کبریٰ سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ، ’میں عرفان خان کی بہت عزت کرتی ہوں۔اگر وہ اپنی مرضی کی اسٹارکے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔ اس میں کچھ غلط نہیں۔‘

’نامعلوم افراد‘ کی کامیابی سے متعلق کبریٰ کا کہنا تھا کپ، ’اس فلم کی کامیابی نے میرے لئے نئے دروازے کھول دئیے۔ اس کے لئے میں فلم کے ڈائریکٹر نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا کی شکر گزار ہوں۔‘

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے فینز انہیں ’ویلکم ٹوکراچی‘ میں بھی پسند کریں گے۔ ارشد وارثی، جیکی بھاگنانی اسٹارر اشیش آر موہن کی ڈائریکٹ کردہ ’ویلکم ٹو کراچی‘ کی ریلیز 2015ء میں متوقع ہے۔

Share this article

Leave a comment