Friday, 29 November 2024


دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے طلبہ کی تربیت ضروری ہے

ایمزٹی وی (تعلیم)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ ملک کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے موجودہ رجحان کے پیش نظر امن و امان کے قیام اورسماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے عوام الناس کی بالعموم اور طلباءوطالبات کی بالخصوص عملی تربیت ناگزیر ہوگئی ہے کیونکہ یہ ہماری معاشی اور معاشرتی زندگی کی بقا ءکا مسئلہ ہے۔

ہمیں ہمہ وقت چوکس رہنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے اشتراک سے منعقدہ سیمیناربعنوان”سیکورٹی کے مسائل، خدشات اور عملی مظاہرہ“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی میں سیکیورٹی کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ہم جامعہ کراچی کے اساتذہ ،طلبہ اور ملازمین کے تحفظ کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ سیمینار میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے عملی مشق کرائی گئی اور مختلف ہتھیاروں کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کی گئیں ہیں جس میں پستول، کلاشنکوف، جی تھری، راکٹ لانچر،ہینڈ گرنیڈ اور دیگر ہتھیار شامل تھے۔

Share this article

Leave a comment