ایمز ٹی وی (اسلام آباد) حکومت نے شیخ رشید کی جانب سے ننکانہ صاحب میں کی جانے والی متنازعہ تقریر پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔جبکہ وزرات دا خلہ سمیت دیگر محکموں نے بھی ننکانہ صاحب والی تقریر پر شیخ رشید کو نوٹس جاری کر دیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ننکانہ صاحب میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں شیخ رشید نے اپنے خطاب کے آخر میں جلسے کے شرکاءکو حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی،انہوں نے مر جاﺅ یا مار ڈلو،جلاﺅ گھیراﺅ کا پیغام دیا۔جس کے بعد حکومت نے ان کےخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کو گرفتار کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
شیخ رشید کی متنازعہ تقریر پر انہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ
- 14/11/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1671 K2_VIEWS
Leave a comment