Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد!

ایمزٹی وی(پشاور) کوہاٹ کے بعد ڈسٹرکٹ اسمبلی پشاور میں بھی ویلنٹائن ڈے نہ منانے کے حق میں قرارداد منظور کرلی گئی قرار داد جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والےخالد وقاص نے پیش کی، جس پر سب متفق ہوگئے۔ خالدوقاص چمکنی کی قراردادکے مطابق ویلنٹائن ڈے کی تقریبات اسلام کے منافی ہیں اس لئے اس قسم کی تمام تقریبات کے انعقادکوروکا جائے۔ تفصیلات کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کوئی انفرادی طور پر ویلنٹائن ڈے منانا چاہتا ہے تو اس پرکوئی پابندی نہیں ۔ اسمبلی ممبران نے وزیر داخلہ چودھری نثار کی جانب سے ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پر پابندی کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

Share this article

Leave a comment