Friday, 29 November 2024


جامعہ اردوکے ملازمین کے مسائل حل کئے جائینگے،ڈاکٹر سلیمان

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) وفاقی اردو یونیورسٹی انجمن غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن گلشن اقبال کیمپس کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری منعقد کی گئی ۔ 

 

نو منتخب کابینہ کے عہدیداران صدر محمد عدنان اختر، جنرل سیکیریٹری سید ریحان علی، جوائنٹ سیکریٹری حسیب زاہد،آصف محمود خان، سلمان عامر، محمد اکرم، نعمان علی خان،تنویر حسین، محمد ابراہیم، فیضان احمد، اسحاق سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد نے حلف لیا۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سید ریحان علی نے کہا کہ ہم جامعہ کی ترقی اور کرپشن کے خاتمے کے لئے کی جانے والی ہر جدوجہد میں موجودہ انتظامیہ کے ساتھ ہیں ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد نے کہا کہ غیر تدریسی ملازمین کسی بھی تعلیمی ادارے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جامعہ کے غیر تدریسی ملازمین کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ 

 

ان کا مزید کہناتھا کہ تمام ملازمین کی سینیارٹی لسٹ بن جائے تاکہ ترقی کے لئے کسی ملازم کی حق تلفی نہ ہو۔ ہم میڈیکل کی سہولتیں مزید بہتر بنانے کے لئے بھی کام کررہے ہیں۔ خواتین ملازمین کے بچوں کی نگہداشت کے لئے ڈے کئیر سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جو جلد فعال ہوجائے گا۔

Share this article

Leave a comment