Friday, 29 November 2024


پی ایس ایل کے فائنل میچ کے لئے کون ہوگا ان؟

ایمزٹی وی (اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پیش قدمی جاری رہنے کا امکان زیادہ روشن ہے، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز پر اخراج کی تلوار لٹکنے لگی، غیر معمولی کارکردگی بقا کی ضمانت ہوگی تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے اب تک ہونے والے مقابلوں میں پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10، 10پوائنٹس کے ساتھ پلے آف مرحلے میں جگہ بنا چکے ہیں،شاہد آفریدی کی ٹیم بہتر رن ریٹ کی بدولت سرفہرست ہے، دونوں ٹیموں کا ایک ایک میچ باقی ہے 6پوائنٹس کی حامل اسلام آباد یونائیٹڈ کا بھی آخری مقابلہ ہوگا،کراچی کنگز کو بھی بقا کی جنگ لڑنے کا ایک ہی موقع ملے گا جبکہ لاہور قلندرز کے 2 میچز ہونا ہیں،دونوں ٹیموں کے 4،4پوائنٹس ہیں،اسلام آباد کی پوائنٹس پوزیشن بہتر ہونے کی وجہ سے پیش قدمی جاری رکھنے کا زیادہ امکان ہے، پوائنٹس یکساں ہونے کی صورت میں باہمی مقابلوں میں زیادہ فتوحات کی حامل ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی کا موقع ملے گا، اس معاملے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو برتری حاصل ہے جس نے کراچی کنگز کو 2جبکہ لاہور قلندرز کو ایک بار شکست دی تھی۔ دریں اثنا ایونٹ میں اب تک کھیلے جانے والے میچز میں روی بوپارا 269رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، ٹاپ 5میں شامل دیگر بیٹسمینوں میں تمیم اقبال267،کیمرون ڈیلپورٹ226، احمد شہزاد216 اورعمر اکمل 208رنز بناچکے ہیں۔ بولنگ میں وہاب ریاض 12وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں،روی بوپارا11، محمد اصغراور محمد نواز10،10 جبکہ شاہد آفریدی 8شکار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Share this article

Leave a comment