Friday, 29 November 2024


پاک بھارت ٹکراﺅ کے لئےنئی پچ

ایمزٹی وی(اسپورٹس) دھرم شالا کے کیوریٹر سنیل چوہان نے ہائی وولٹیج میچ کے ہائی اسکورنگ رہنے کی نوید سنا دی تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 19 مارچ کو دھرم شالا کے ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، وہاں ہائی وولٹیج میچ کیلیے ایسی وکٹ تیار کی جا رہی ہے جو بیٹسمینوں کی جنت ثابت ہوگی، جس ٹیم کے بیٹسمین جتنی زیادہ پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کریں گے وہی بازی مارلیں گے کیوریٹر سنیل چوہان نے کہا کہ جس قسم کی پچ ہم تیار کرنے لگے ہیں اس پر ہائی اسکورنگ مقابلے کی ہی توقع کی جا سکتی ہے اس حوالے چوہان نے وکٹ پورے میچ کے دوران ایک جیسی رہنے کا بھی دعویٰ کیا، انھوں نے کہا کہ میچ کے پورے 40 اوورز کے دوران وکٹ ایک جیسی ہی ثابت ہوگی مگر آئوٹ فیلڈ فاسٹ ہوتی جائے گی یاد رہے کہ دھرم شالا میگا ایونٹ کے 6 کوالیفائنگ میچز کی بھی میزبانی کرے گا جو9 سے 13 مارچ تک کھیلے جائیں گے، یہاں پاک بھارت میچ سے ایک روز قبل  18 مارچ کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی مدمقابل ہوں گی، دونوں میچزکے درمیان ہائوس فل کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

Share this article

Leave a comment