Friday, 29 November 2024


امریکا پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتاہے، امریکی قونصل جنرل

ایمزٹی وی(بزنس) کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل کراچی برائن ہیتھ نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں تاجروں وصنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  امریکا خطے میں پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت کے ساتھ داخلی طور پربھی مستحکم ملک کی حیثیت سے دیکھنا چاہتا ہے۔ کیری لوگر بل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا پاکستان کے استحکام کے لیے ہی کیری لوگر برمن بل کے تحت توانائی، صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر مالیت کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں،کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں واضح طور پر مثبت تبدیلیاں آئی ہیں جو خوش آئند ہیں، ملک بھر میں امن واستحکام سے دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا اس موقع پر برائن ہیتھ نے کہاکہ امن و امان کی صورتحال دیک کر ٹریول ایڈوائس نرم کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے، اس کے لیے ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا تاہم جس طرح حالات میں مثبت تبدیلی آرہی ہے تو اس معاملے میں بھی پیشرفت کا امکان پیدا ہو گا سینیٹر عبد الحسیب خان نے کہاکہ کاروباری روابط بڑھانے کے لیے کاروباری برادری کے سفارتی رابطے مثبت نتائج کا باعث بنیں گے۔ اس موقع پر کاٹی کے سینئر نائب صدر سلیم الزماں، نائب صدر سید واجد حسین،گلزار فیرور، زبیر چھایا، سید فرخ مظہر، راشد احمد صدیقی، اکبر فاروقی و دیگربھی موجود تھے۔

Share this article

Leave a comment