ایمز ٹی وی (پشاور) عمران خان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کو کرکٹ کا کپتان بننا چاہیے تھا غلطی سے سیاستدان بن گئے،ہماری جنریشن فیل ہوگئی کوئی بڑا لیڈر سامنے نہیں آیا ۔ پشاور یونیورسٹی میں لیڈرشپ کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑا لیڈر جھوٹا ، بزدل اور نانصاف نہیں ہوتا، اجتماعی سوچ بڑے لیڈر کا ویژن ہوتا ہے ۔ جب آپ دوسرے انسانوں کا سوچیں گے تو بڑا انسان بنیں گے۔ میاں صاحب کو کرکٹ کا کپتان بننا تھا غلطی سے سیاستدان بن گئے ۔ مشکل وقت میں اکثر اپنے ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ، بیوی تک بدل جاتی ہے ۔ بڑے لوگوں کی نشانی ہے کہ وہ مشکل وقت کو سنبھالنا جانتے ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑا انسان بننے کے لئے اپنے برے وقت کو ہینڈل کرنا ، ہار نہ ماننا اور غلطیوں سے سیکھنا ضروری ہے ۔ افسوس ہوتا ہے ہماری جنریشن میں کوئی بڑا لیڈر سامنے نہیں آسکا لیکن موجودہ جنریشن سے بہت امیدیں ہیں ، کوشش کریں گے کہ ان میں بڑے لیڈر سامنے آ سکیں ۔ قبل ازیں عمران خان تحریک انصاف کے رہنما فضل محمد کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لئے چارسدہ بھی گئے جبکہ پشاور کے تاریخی مقام تحصیل گورگٹھڑی کا بھی دورہ کیا.
ہماری جنریشن فیل ہوگئی کوئی بڑا لیڈر سامنے نہیں آیا، عمران خان
- 26/02/2016
- K2_CATEGORY خیبر پختونخواہ
- 1634 K2_VIEWS
Leave a comment