Friday, 29 November 2024


رواں سال طلبا وطالبات کےلئے 9 ارب روپےمختص کیےگئے ہیں، چیئر مین ایچ ای سی

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) پیپلز میڈیکل یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائینسز فاروومن نوابشاہ کا پہلا کانووکیشن لطیف ہال میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ طالبات ڈگریاں لینے کے بعد گھروں میں نہ بیٹھیں کیونکہ حکومت اور ان کے والدین نے ان پر کافی سرمایہ خرچ کیا ہے وہ اسے ضائع کرنے کے بجائے دکھی انسانیت کی خدمت کریں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے لیکن اسکے باوجود حکومت تعلیم کے شعبے پر خاص توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قیام سے قبل ملک میں 59یونیورسٹیاں تھیں اور اب جامعات کی تعداد 78ہے۔ ملک بھر سے 9ہزار طلبہ کو اسکالر شپ پربیرون ملک بھیجا گیا ہے جبکہ حکومت نے اس سال طلباءو طالبات کیلئے دو ملین روپے مختص کئے ہیں۔چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر میں اسمارٹ یونیورسٹیاں قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔کانووکیشن سے سابق صوبائی وزیر ضیاءالحسن لنجار ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت صحت و تعلیم کے شعبے پر خاص توجہ دے رہی ہے، اسی وجہ سے انکے بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے - 

Share this article

Leave a comment