Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

 
ایمز ٹی وی (کوئٹہ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا جب کہ بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں چند ایک مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، کوئٹہ میں اسمنگلی میں 7، شیخ ماندہ میں 5، دالبندین، قلات میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ چمن اور گردو نواح میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان کے مختلف شہروں، کوئٹہ قلات، سبی، مکران، ژوب اور نصیرآباد ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جب کہ ڈی آئی خان کے بالائی علاقوں، بنوں، ڈویژن اور فاٹا کے علاوہ سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور گلکت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

Share this article

Leave a comment