Thursday, 28 November 2024


شرمین عبید چنائے تنقید کی زد میں

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) لولی وڈ کے معروف ہدایتکار سید نور نے پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے پر اپنی ایک فلم سے کلپ اور کہانی چوری کرنے کا الزام عائد کردیا اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  شرمین عبید چنائے نے ان کی فلم کا موضوع اور نام بھی چوری کیا ہے ،علاوہ ازِیں جب سید نور سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شرمین عبید چنائے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے تو انہوں نے کہا کہ ابھی تو ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تاہم انہیں اس چوری پر بہت دکھ ہوا ہے جبکہ دوسری جانب سینیٹ اجلاس میں چیئرمین میاں رضا ربانی نے شرمین عبید چنائے کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پیش کرنے سے روک دیا۔چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں اگر کسی کو آسکر ایوارڈ دیا گیا تو یہ قرارداد پیش کرنے کا معیار نہیں، پاکستان میں خواتین کے حقوق کیلئے خواتین رہنماوں نے سڑکوں پر مارچ کیا اور ڈنڈے کھائے۔

چیئرمین سینیٹ نے ہدیت کی کہ قرارداد میں پاکستان میں خواتین کے حقوق کیلئے جدودجہد کرنےوالی خواتین کا بھی ذکر کیا جائے اور ترمیم شدہ قرارداد بدھ کو دوبارہ پیش کی جائے۔

Share this article

Leave a comment