Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


صحرامیں علم کی روشنی

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) سیلانی رضاکار فاﺅنڈیشن کے ناظم ِ سندھ خرم قادری نے ضلع تھرپارکر میں قائم گرین ہاﺅس اسکول کی پہلے سال کی رپورٹ پیش کردی۔ ناظم سندھ خر م قادری کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ریگستان اور صحراءمیں رہنے والے لوگ اپنے بچوں کو علم کی روشنی سے ان کے مستقبل کو منور کرنے کا بھرپور جذبہ رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رضاکار فاﺅنڈیشن کے مرکزی ناظم اعلیٰ عامر اقبال مدنی کو تحریری رپورٹ میں بتایا کہ ضلع تھرپارکرکے49 مقامات پر 54 اساتذہ کی نگرانی میں 2715طلباءو طالبات کی تعلیم کا عمل فاﺅنڈیشن کی پالیسی کے مطابق تسلی بخش طریقے سے جاری ہے۔جبکہ دوسری جانب اساتذہ کی علمی ذمہ داریوں اوربجاآوری کی تصدیق زیر تعلیمی طلباءوطالبات کے والدین نے کی ہے۔سیلانی رضاکار فاﺅنڈیشن کی جانب سے گرین ہاﺅس اسکول کے بچوں کو نصابی کتب اور یونیفارم مفت مہیا کیا گیا ہے جبکہ فاﺅنڈیشن پہلے مرحلے پانچ سال کے دوران تقریباً 30ہزارطلباءو طالبات کو بنیادی تعلیم سے آراستہ کرنے کے عزم پر کاربند ہے۔

Share this article

Leave a comment