Friday, 29 November 2024


بوم بوم نے کیا پاکستانئ شا ئقین کو نا را ض

ایمز ٹی وی (اسپو رٹس )خبرو ں کی زد میں کیسے رہنا ہے بوم بوم شا ہد اآفریدی کو خو ب آتا ہےشائقین پا کستان ابھئ شا ہد اآفر یدی کی کار کر د گئ سے ما یو س ہئ تھے کہ اآفر یدئ کی طر ف سے بھا رت کیلئے محبت دیکھ کر غم کا شکا ر ہو گئے ، جبھی تو بھارت پہنچتے ہی ہمسایہ ملک کے گن گانے لگے۔ بوم بوم کے اس انداز بیان پر لاہور ہائی کورٹ نے سپر سٹار کو لیگل نو ٹس بھجوا دیا ہے۔ قانون دان اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ قومی کپتان کا ایسا بیان پاکستانی شائقین کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ شاہد آفریدی نے پندرہ روز میں جواب نہ دیا تو وہ قانونی کارروائی کریں گے۔ دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں بھی آفریدی کے بوم بوم بیان پر درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ عامر وڑائچ نے موقف اختیار کیا کہ ایسی باتوں سے بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بیان بازی میں جارحانہ کھیلنے والے آل راؤنڈر کو پی سی بی نے بھی بغیر اجازت کچھ کہنے سے منع کیا تھا۔

Share this article

Leave a comment