Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


جامعہ اردو میں دہشت گردوں سےنمٹنےکےلئےخصوصی تربیتی ورکشاپ

ایمزٹی وی (ایجوکیشن)وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ کامرس کے تحت جعفریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور سندھ پولیس کے خصوصی سیکیورٹی یونٹ کے تعاون سے’’بنیادی تحفظ زندگی و قدرتی آفات وحادثات سے بچاؤ‘‘سے متعلق ہونے والی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سندھ پولیس کے شعبہ ایس ایس یو(special security unit ) کے انچارج میجر سلیم کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث تعلیمی اداروں سے منسلک افراد خصوصاً اساتذہ و طلبا کو ایسے حالات سے نبرد آزما ہونے کی تربیت لینا ضروری ہے۔ اس موقع پرسندھ پولیس کے کمانڈوز کی مدد سے دہشت گردی کے واقعے کا علامتی مظاہرہ کیا گیا اور طلبا ء کو مختلف ہتھیاروں کا استعمال اور ان کے ناموں سے بھی آگاہ کیا۔ پروگرام میں رکن سینیٹ نجم العارفین، پروفیسر ناصر عباس ، ڈاکٹر اسماعیل موسی ،شعبہ کامرس کے چیئرمین ڈاکٹر اقبال حسین نقوی ،شعبہ کمپیوٹر سائنس کے استاد ڈاکٹر فرحان شفیق ،جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس اور علی رضا بھی موجود تھے جبکہ پروگرام کے آرگنائزر آصف رفیق اور زین العابدین تھے۔

Share this article

Leave a comment