Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


بھارت کا خوف! کشمیری طالبعلموں پرںظر رکھنا شروع کردیا

ایمزٹی وی(تعلیم) بھارتی وزارت داخلہ نے پولیس کو مختلف تعلیمی اداروں خاص طور پر کولکتہ شہر میں زیر تعلیم کشمیریوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد کشمیری طلبہ پرنظررکھنا ہے کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران کولکتہ میں کھیلے جانے والے میچوں کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کوسپورٹ نہ کرسکیں۔ بھارتی میڈیا کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ کولکتہ شہر بھرکے کالجوں کو پولیس کے سربراہ کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے۔جس میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لیے کہا گیا ہے جو وزارت داخلہ کو فراہم کی جائیں گی، یاد رہے کہ نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدرکنہیا کمار کی گرفتاری کے خلاف بھارت بھر میں نریندر مودی کی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے کیے گئے تھے۔

Share this article

Leave a comment