Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


بھارتی انتہاپسندی! ایک اور طالبعلم تشدد کے نشانےپر

ایمزٹی وی (تعلیم)بھارتی ریاست راجستھان کے شہرچتورگڑھ میں میور یونیورسٹی میں زیرتعلیم کشمیری طلبہ پر ہندوانتہاپسندوں نے بیف کھانے کاالزام لگاکرحملہ کردیا۔ کے مطابق چتورگڑھ سے کشمیری طلبا نے سری نگر میں  ہندوانتہاپسندتنظیموں سے وابستہ کچھ طلبا نے ہاسٹل میں ان کے کمروں اورسامان کی توڑپھوڑکی اوران پرپتھراؤکیا، اس کے بعد مقامی پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے4 کشمیری طلبا  کو گرفتار کرلیا۔

جبکہ دوسری جانب مقامی تھانے کے ایس ایچ اولبھورام نے4 کشمیری طلباکی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے کیس کی تحقیقات شروع کردی ہے اورگوشت کے نمونے ٹیسٹ کیلیے لیبارٹری کوبھیج دیے گئے ہیں، اگریہ ثابت ہواکہ طلبہ نے بیف کھایاہے تو ہم کیس درج کرکے کارروائی شروع کریں گے۔

اس حوالے سے کشمیری طلبا کا کہناتھا کہ ان کی زندگیوں کو خطرہ ہے اور ان پرحملہ ہوسکتا ہے کیونکہ بھارت کے دیگر علاقوں میں بھی بیف کھانے والوں کونشانہ بنایاجارہاہے۔

Share this article

Leave a comment