ایمز ٹی وی (تجا رت ) خیبر پختونخواہ میں پانی سے سستی بجلی کےحصول کے لیے ہائیڈرو پاور کے 6 منصو بے لگانے کی خاطر غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت دی جائے گی. پاور سیکٹر کے ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے سرمایا کاروں سے ٹینڈر کے ذریعے پیشکشیں وصول کی جائیں گی ۔
خیبر پختونخواہ کا صو بہ مقامی خام تیل کی پیداوار میں سب سے بڑا ہے اور پانی سے بجلی کی پیداوار کے پراجیکٹس کے لیے بھی کے پی کے میں کافی مواقع موجود ہیں ۔ ملک بھر میں 35 فیصد بجلی پانی کے ذریعے پیدا کی جاتی ہے۔