Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


پستول کا ایک منفرد روپ

ایمز ٹی وی (سائنس )جیمز بانڈ کی فلموں میں سگریٹ گن اور اسکینگ پول گن کو لوگ حیرت زدہ ہوکر دیکھتے تھے اور کسی کے تصور میں بھی نہ تھا کہ یہ حقیقت کا روپ دھارلے گی لیکن اب سائنس دانوں نے انگوٹھی جتنی چھوٹی گن دنیا کے سامنے لا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ فرانسیسی سائنس دانوں کی تیار کردہ انگلی کے ناخن کے سائز جتنی اس انگوٹھی نما پستول کو ’’لی پیٹیٹ پراٹیکٹر‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور ایک نظر میں دیکھنے میں کسی بھی طرح پستول نہیں لگتی۔ سائنس دانوں کے مطابق دنیا کی اس چھوٹی ترین پستول کا سائز 4 ملی میٹر ہے جب کہ اس میں سکس شاٹ پن فائر سلینڈر لگایا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے رواں ماہ ہی فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا اور ابتدائی طور پر اس کی قیمت 1850 ڈالر رکھی جائی گی۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ آرٹ کا بہترین اور ناقابل یقین نمونہ ہے اور ہرلحاظ سے منفرد ہے، یہ پستول عام پستول کے مقابلے میں کم طاقت والی ہے لیکن ایک بھرپور دفاعی ہتھیار ہے جسے خفیہ طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پستول کا تصور فلموں میں دکھائی جانے والی واکنگ اسٹک، پین گن اور پاکٹ گن سے لیا گیا ہے

Share this article

Leave a comment