Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


یوم پاکستان کا تحفہ! بند اسکول کھُل گئے

ایمزٹی وی (تعلیم) 23 مارچ یوم پاکستان سندھ مدرسہ بورڈ اور محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے ادارے سندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے گڈاپ ٹاﺅن اور تیسر ٹاﺅن کے بند اور اجڑے ہوئے اسکولوں کودوبارہ کھولنے کی افتتاحی تقریبات اور فروغ تعلیم مہم سے منایا گیا۔

اس سلسلے میں گڈاپ ٹاﺅن اور تیسر ٹاﺅن میں واقع سندھ مدرسہ بورڈ کے اسکولوں میں بچوں اور والدین کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئےجس میں بچوں نے عہد کیا کہ وہ سچی لگن اور محنت سے تعلیم حاصل کریں گے۔والدین اور علاقے کے لوگوں نے بند اسکولوں کے دوبارہ آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
 
اجلاس میں بورڈ کے اعزازی سیکرٹری سابق کمشنر کراچی شفیق الرحمٰن پراچہ ، بورڈ کے نائب صدر سابق سیکرٹری تعلیم محمد اشفاق میمن،بورڈ کی خاتون نائب صدر شائستہ آفندی،بورڈ کے اعزازی خازن محمد حنیف بلوچ کے علاوہ بورڈ کے دیگر ،ممبران اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Share this article

Leave a comment