Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے امتحانی شیڈول جاری کردیا

ایمزٹی وی(تعلیم) حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے 28 مارچ سےشروع ہونے والے نویں اور
دسویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہےجبکہ ‘کاپی کلچر کے حوالے سے ضلع حیدرآباد کے 7سینٹر حساس قرار دیئے گئے ہیں‘ کسی طالبعلم کا امتحان دیتے وقت کوئی دوسرا شخص پکڑا گیا تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی رینجرز کی جانب سے ہر سینٹر پر ایک دفعہ گشت کیا جائے گا۔
 
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد میمن نویں اور دسویں جماعت کے 132402طلباءامتحانات دینگے جبکہ امتحانات کو شفاف بنانے کے لئے انتظامیہ سے خصوصی مدد حاصل کی گئی ہے جبکہ کمشنر حیدرآباد نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو امتحانات کے دوران سینٹرز پر پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی‘ فوٹو اسٹیٹ مشینوں کو بند رکھنے ‘ بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے سمیت دیگر احکامات جاری کئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاپی کلچر کے حوالے سے حساس مراکز کا رینجرز دن میں ایک دفعہ گشت کرے گی جبکہ ہماری جانب سے نقل کو روکنے کے لئے ہر قسم کے اقدامات کئے گئے ہیں۔

Share this article

Leave a comment