Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ نے کپاس اگانے کا نیا طریقہ ایجاد کرلیا!

 

ایمزٹی وی (تعلیم) پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ نے کپاس کو بغیر مٹی اگانا اور کاٹن کو وائرس سے محفوظ بناکر انوکھا کارنامہ انجام دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹر آف ایکسیلینس ان مولیکیولر بایولوجی کے سائنسدانوں نے نیا فارمولا تیار کرلیا ہے جس سے کپاس کی پیداوار بھرپور ہوگی۔
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کپاس کی جینز میں براہِ راست تبدیلی کر کے ٹنل فارمنگ کے ذریعے 3سے4 ہفتوں میں وائرس سے محفوظ پودا تیار کرلیاجاتاہے۔

 

ماہرین کے مطابق ٹنل فارمنگ ٹیکنالوجی کسانوں کے لئے سستی اور کارآمد ثابت ہوتی ہے اور گرمیوں کی اس فصل کو 1 مہینے مصنوعی طریقے سے اگاتے ہیں۔نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے طلبہ پاکستان میں کاٹن کی بہتر پیداوار بھی کررہے ہیں اور ساتھ ہی ملک و قوم کا نام بھی روشن کررہے ہیں۔

Share this article

Leave a comment