Thursday, 28 November 2024


برازیل کے 15 سالہ صلاحیت کار آرٹسٹ نے بنائے ایسے فن پارے جس کو دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے، ، ،

ایمز ٹی وی انٹرٹینمنٹ ڈیسک

برازیل کے جوئی کروالہو  نامی 15 سالہ طالبعلم کے ہاتھ میں وہ جادو ہے کہ وہ کاغذ پر صرف پینسل کی مدد سے ایسے فن پارے بناتا ہے جس کو دیکھ کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے،،،، اس کم عمر آرٹسٹ کی تصویروں میں ایسا تھری ڈی ایفیکٹ ہوتا ہے کہ لگتا ہے تصویر نہیں بلکہ اصل میں کوئی کارٹون کریکٹر کھڑا ہے،،، جوئی کا کہنا ہے کہ اس نے ایسی تصاویر بنانے کا ایک تجربہ کیا اور کورے سفید کاغذ پر نیلی لکیروں کی مدد سے پہلا تھری ڈی فن پارا بنایا جو دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں میں مقبول ہوگیا،،،

Share this article

Leave a comment