Friday, 29 November 2024


آپریشن خیبر ون،،، 10 دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیے،،، اب تک سرنڈر کرنے والوں کی تعداد 350 ہوگئی

ایمز ٹی وی نیشنل ڈیسک

خیبر ایجنسی میں دس دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے،،، آپریشن خیبر ون میں اب تک ساڑھے تین سو دہشت گرد سرنڈر کر چکے ہیں۔۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف بغیر کسی تفریق کے آپریشن کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کامیابی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہے۔ باڑہ میں مزید دس دہشت گردوں نے سرنڈرکیا ہے۔دہشت گردوں نےبڑے پیمانے پراسلحہ اور بارود بھی سیکیورٹی فورسزکےحوالے کر دیا ہے۔ آپریشن خیبر ون کے دوران اب تک ساڑھے تین سو دہشت گرد سیکیورٹی فورسزکےسامنے ہتھیارڈال چکےہیں جن میں بیس اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔۔ اِدھر واشنگٹن میں موجود میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نےامریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویودیتے ہوئےبتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق چاہے کسی بھی ملک سے ہو، اُن کے خلاف ایک ہی طرح سے کارروائی کی جا رہی ہے۔ دہشتگردی کیخلاف پاکستانیوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا جانا چاہیے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بری فوج کی قیادت سنبھالنے کے بعد نہ صرف جنرل راحیل شریف بلکہ دو ہزار دس کے بعد کسی بھی آرمی چیف کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہے۔ پاکستان کی اعلیٰ فوجی قیادت کا یہ دورہ امریکی جنرلز کی دعوت پر کیا جا رہا ہے

Share this article

Leave a comment