Thursday, 28 November 2024


ہمیں ایران سے زیادہ افغا نستان سے خطرہ ہے

ایمز ٹی وی(کو ئٹہ )وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر ثناءاللہ زہری کہتے ہیں ہمیں ایران سے زیادہ افغانستان سے مسئلہ ہے افغانستان کے ذریعے بھارت بلوچستان میں مداخلت کررہاہے،بلوچستان میں را کی براہ راست مداخلت کے ثبوت موجود ہیں۔

ڈاکٹر ثناءاللہ زہری کا کہنا تھا کہ را کے دہشتگرد کل بھوشن یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری کے بعد صوبے میں را کا نیٹ ورک پچانوے فیصد ختم کردیا گیا ہے،ہمیں ایران سے زیادہ افغانستان سے مسئلہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے حوالے سے پالیسی تبدیل نہیں کی گئی،بلوچستان کے معاملے پر حکومت اور فوج ایک صفحے پرہیں۔ ہتھیار ڈالنے والوں کی مالی معاونت بھی کی جارہی ہے،لندن جاکر خان آف قلات سے ملاقات کرونگا ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم نے بلوچستان کامثبت پہلوعوام کے سامنے پیش کیا ہے اور عوام کو تحفظ دینا ہماری سیاسی و قومی ذمہ داری ہے۔

Share this article

Leave a comment