ایمزٹی وی (تعلیم) گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں جگر کی مفت پیوندکاری کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تین سو ملین روپے سے قائم جگر کی پیوندکاری کے مرکز میں سات اپریل سے آپریشن کو عمل شروع ہوگا۔اس حوالے سے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے پرنسپل رحیم بخش بھٹی نے میڈیا کو بتایا کہ سندھ میں جگر کا یہ پہلا مرکز ہوگا جبکہ گمبٹ میں جگر کی پیوند کاری مفت ہوگی اور مریضوں سے کوئی پیسہ نہیں لیاجائے گا۔اس حوالے سے ان کا مزید کہناتھا کہ سات اپریل سے پہلے مرحلے میں چھ مریضوں کی جگر کی پیوندکاری جرمن ڈاکٹر وں کی نگرا نی میں شروع ہوگی اور ہر دوسرے روز ایک مریض کی جگر کی پیوند کاری کا آپریشن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت جگر کی پیوند کاری کے تین سو مریض گمس میں رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہناتھا کہ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں نہ صرف جگر کی پیوند کاری کی جائے گی بلکہ جرمن ماہر ڈاکٹر چروسٹوبروچ، ڈاکٹر ایلن ملو موٹیماں ، ڈاکٹر اوتی نیما نفلو، ڈاکٹر الیون بورنن ، مقامی ڈاکٹروں اور عملہ کو جگر کی پیوند کاری کی تربیت بھی دیں گے۔
گمبٹ نے جگر کی پیوندکاری کا آغاز کردیا!
Leave a comment