Friday, 29 November 2024


ڈاکٹر منصور عباس رضوی کی ترقی۔۔۔

ایمزٹی وی (تعلیم) سندھ کے غیر فعال صوبائی ہائر ایجوکیشن کے سابق سیکرٹری ڈاکٹر منصور عباس رضوی کو گریڈ20کی ڈائریکٹر پرائمری اسکول کی خالی اسامی پر تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر منصور عباس رضوی سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر عاصم حسین کے قابل اعتماد سیکرٹری تھے تاہم گزشتہ سال اگست میں ان کی گرفتاری کے بعد صوبائی ہائر ایجوکیشن غیر فعال ہوگیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر منصور عباس رضوی نے گزشتہ ماہ اپنے تبادلہ پلاننگ اینڈ ڈیولیپمنٹ کے شعبے میں بطور چیف اکنامسٹ کرالیا تھا۔ لیکن اب ان کی تقرری ڈائریکٹر پرائمری اسکول کراچی کی خالی اسامی پر کردی گئی ہے تاہم ڈائریکٹر سیکنڈری اسکولز کی اسامی تاحال خالی ہے اور اس عہدے کا اضافی چارج بھی ڈاکٹر منصور عباس سنبھالیں گے۔ یاد رہے گزشتہ ایک سال سے کراچی میں ڈائریکٹر پرائمری اسکولز اور ڈائریکٹر سیکنڈری اسکولز کی اسامیاں خالی تھیں۔اور دونوںکا چارج ڈائیریکٹر پرائمری اسکولز اور ڈائریکٹر سیکنڈری اسکولز کی اسامیاں خالی تھیں اور دونوں کا چارج ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ اسکولز ڈاکٹر منسوب صدیقی کے پاس تھا.

Share this article

Leave a comment