Friday, 29 November 2024


جامعہ اردو کے نئے رجسٹرار مقرر

ایمزٹی وی (تعلیم) وفاقی جامعہ اردو کے نئے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ان کا تعلق شعبہ کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی سے ہے ۔ انہوں نے انگلینڈ کی یونیورسٹی آف سرےuniversity of Surrey سے پی ایچ ڈی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل وہ شعبے کے استاد اور ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے جامعہ کراچی سے شعبہ فزکس سے ایم ایس سی کیا ہے جبکہ تدریس کا آغاز بھی جامعہ کراچی سے ہی کیا اس کے بعد وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے استاد مقرر ہوئے.
ڈاکٹر محمد صارم کے35سے زائد تحقیقی مقالہ جات عالمی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔جامعہ کے رکن سینیٹ نجم العارفین،انجمن اساتذہ گلشن اقبال کی صدر سیما ناز صدیقی اور جنرل سیکریٹری پروفیسرڈاکٹر محمد زاہدنے مبارکباد پیش کی اور شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کے اس فیصلے کو سراہا کہ انہوں نے جامعہ اردو کے قابل اساتذہ میں سے رجسٹرار کا انتخاب کیا جو کہ ایک خوش آئند امر ہے۔
اس موقع پرانجمن غیر تدریسی ملازمین گلشن اقبال کیمپس کے صدر محمد عدنان اختر اورانجمن غیر تدریسی ملازمین عبدالحق کیمپس کے صدر جاوید ناز نے
رجسٹرار کومبارکباد دی اور گلدستے پیش کئے ۔

Share this article

Leave a comment