ایمزٹی وی (تعلیم) راولپنڈی کے سرکاری تعلیمی اداروں میں نہم کلاس میں سائنس مضامین نہ پڑھانے کا انکشاف ہوا ہے۔اسکول کی انتظامیہ سائنس میں داخلہ لینے کیلئے آنے والے طلبا وطالبات کو آرٹس میں داخلہ لینے پر مجبورکرنے لگے ،سائنس مضامین میں فیل ہونے کے خدشہ پر سکولوں میں داخلے نہیں دیئے جارہے ہیں
تفصِلات کے مطابق ہائی اور ہائیرسیکنڈری اسکولوں میں پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت ہشتم کے امتحانات میں پاس ہونے والے طلبا وطالبات کو نہم کلاس میں سائنس مضامین میں داخلہ کیلئے مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے تحت پڑی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے بارے میں معلوم ہواہے کہ اس اسکول میں سائنس ٹیچر موجود ہے لیکن اسکول میں سائنس مضامین نہیں پڑھائے جارہے ہیں۔
علاقہ کے 20سے زائد معززین نے صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن اسکولز، ڈی سی او ،ای ڈی او محکمہ تعلیم کو تحریری شکایات کی ہیں کہ اسکول میں سائنس ٹیچرہونے کے باوجود پرنسپل طالبات کو سائنس مضامین میں داخلہ نہیں دے رہی ، ای ڈی او ایجوکیشن قاضی ظہورالحق نے بتایاکہ تحت پڑی گرلز اسکول کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی ہے ،ڈی ای او سیکنڈری کو احکامات جاری کیے ہیں سائنس مضامین میں داخلہ نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سائنس مضامین میں داخلے کیلئے مشکلات کاسامنا
Leave a comment