Thursday, 28 November 2024


کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری، ہنڈریڈ انڈیکس 32 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

ایمز ٹی وی (تجارت) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں اور ہر روز نئی تاریخ رقم ہورہی ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 32 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ہے۔ منگل کے روز کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے وقت ہنڈریڈ انڈیکس 31 ہزار 702 پوائنٹس پر موجود تھا تاہم ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے رجحان نے تیزی کے تسلسل کو برقرار رکھا او دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس  309 پوانٹس کے اضافے سے31 ہزار 807 پوائنٹس کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔

Share this article

Leave a comment