ایمزٹی وی (تعلیم) یونیورسٹی آف سوات کی انتظامیہ نے طلباء و طالبات کے اکٹھے بیٹھنے اور گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کر دی۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق کیمپس کے اندر اور باہر طلباء و طالبات کے اکٹھے بیٹھنے اور چلنے پر پابندی ہو گی ۔ خلاف ورزی کی صورت میں 50 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا اور ہنگامی طور پر ملاقات کے لیے ان کے والدین کو کال کی جائے گی