Friday, 29 November 2024


نثارزرداری سے معافی مانگنے لندن گئے

ایمز ٹی وی (لاہور) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اورسینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہاہے کہ اب عمران خان نہیں نواز شریف تنہا ہوں گے، اپوزیشن جماعتیں پاناما لیکس کے معاملے پر انٹرنیشنل آڈٹ فرم سے فارنسک آڈٹ پر متفق ہوگئی ہیں اورمیں نے عمران خان کی تقریر سے پہلے ان سے یہ بات منوالی تھی،مستقبل قریب میں فارنسک آڈٹ کے یک نکاتی ایجنڈے پر اپوزیشن الائنس بن سکتاہے۔ پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں آئندہ 3 ماہ میں قریب آجائیں گی۔ انھوں نے کہا نواز شریف کے خاندان نے لندن میں سرمایہ پیدا نہیں کیا،سرمایہ کہیں سے تو لندن پہنچاہے، اس کا پتا لگایا جا سکتا ہے،انٹرنیشنل فارنسک آڈٹ فرم اس کاکھوج لگائے گی۔ انھوں نے کہا شریف خاندان کی سادہ سیاست یہ ہے کہ’’ڈاھڈے کے آگے سانس نہ لیں اور ماڑے نوں ساہ نہ لین دیو‘‘۔ انھوں نے کہا وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بڑے فخریہ انداز میں کہاہے کہ نواز شریف نے کبھی کچھ چھپایا نہیں،ا ن کے لندن میں اپارٹمنٹس ہیں،اس سے نثار علی خان نے نوازشریف کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیاہے،چوہدری نثار وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں، اس لیے نواز شریف کے خلاف انکشافات کرتے ہیں،چوہدری نثار کا بیان نواز شریف کونااہل قرار دلوانے کیلیے ایک مکمل بیان ہے۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی جعلی تصویر دکھائی جارہی ہے،انھیں کوئی بیماری نہیں، لندن میں کوئی ڈاکٹر گاؤن پہنے بغیرمریض کوچیک نہیںکرتا۔

Share this article

Leave a comment