Friday, 29 November 2024


اسپین کا مسلمانوں کو دینی تعلیم کا خاص تحفہ

ایمزٹی وی (تعلیم) یورپی ملک اسپین میں پہلی بار سرکاری سطح پر مسلمان بچوں کے لیے اسلامیات کی کلاس متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔ اعلامیےکے مطابق میڈرڈ حکومت سرکاری اسکولوں میں مسلمان بچوں کے لیے اسلامیات کی کلاس متعارف کرا رہی ہے جس پر جلد عمل درآمد شروع ہو گا ۔ ابتدائی طور پر اسلامیات کا نصاب پرائمری اور مڈل کی سطح کے اسکولوں میں پڑھایا جائے گا ۔ اس اقدام کا مقصد مسلمان بچوں کو اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات سے روشناس کرانا ہے ۔ نصاب میں تفسیر قرآن کریم ، تاریخ اسلام ، احادیث نبوی اسلامی عقائد اور اسلام کے بنیادی اصول شامل ہوں گے ۔ اس مقصد کے لے اسپین کی حکومت نے ملک میں تین سے 18 سال کے تین لاکھ مسلمان طلباء طالبات کے لیے اضافی بجٹ مختص کیا ہے ۔ خیال رہے کہ اسپین میں کافی عرصے سے وہاں پرسرگرم مسلمان تنظیمیں اسکولوں میں اسلامی تعلیمات کا نصاب پڑھانے کا مطالبہ کرتی چلی آرہی ہیں۔ خاص طور پر ان اسکولوں میں جہاں مسلمان بچوں کی بڑی تعداد زیرتعلیم ہے وہاں اسلامیات کی کلاسوں کے اجراء کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے ۔

Share this article

Leave a comment