Friday, 29 November 2024


رمضان پیکج کے حوالے سےخصوصی اعلان

ایمزٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزارت صنعت و پیداوار کو ماہ رمضان کیلیے خصوصی پیکج بنانےکی ہدایت کردی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرخزانہ نے کہاکہ یہ پیکج آئندہ 10 روز کے اندرکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو غورکیلئے پیش کیا جائے۔ انھوں نے کہاکہ اس حوالے سے سیکرٹری صنعت و پیداوار کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے ماضی کے پیکج کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ امدادی پیکیج ماہ رمضان میں تمام لوگوں کو یوٹیلٹی اسٹورزکے ذریعے فراہم کیا جائیگا۔ دریں اثناء وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے رواں سال اکتوبر سے دسمبر کی دوسری سہ ماہی کیلیے صوبوں کے درمیان فوری تقسیم کیلیے 2 ارب21کروڑ45 لاکھ روپے کی مراعاتی گرانٹ کے اجراء کی منظوری دیدی۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابق صوبوں کو جس سہ ماہی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے اس میں پنجاب کو57کروڑ46لاکھ، سندھ کو44کروڑ7لاکھ جبکہ خیبرپختونخوا کو41کروڑ 13لاکھ روپے ملیں گے۔

Share this article

Leave a comment