Friday, 29 November 2024


7 ہزار ارلی چائلڈ ہڈ سینٹر قائم

ایمزٹی وی (تعلیم) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں چھوٹے بچوں کو اسکولوں میں موافق ماحول کی فراہمی کیلئے 7 ہزار ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سنٹر قائم کردیئے گئے ہیں جہاں نرسری کے بچوں کے لئے مناسب سہولیات اور مخصوص اسٹاف ان کی ٹھوس علمی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کررہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی اسکول کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد نے کہاکہ اسکول تعلیم کا اہم ترین حصہ ہے چھوٹے بچوں کو اسکولوں کی طرف راغب کرکے ان میں مختلف نفسیاتی طریقوں سے تعلیم میں دلچسپی پیدا کرنا ہے ،اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت نے انرولمنٹ مہم کے ساتھ ساتھ ارلی چائلڈہڈ سنٹر قائم کرنے پر خاص توجہ دی ہے ۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انرولمنٹ مہم کی کامیابی کی وجہ سے اسکولوں میں مزید گنجائش پیدا کرنے کی ضرورت پیش آرہی ہے جس کے باعث اسکولوں میں 11 ہزار نئے کلاس روم تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، اسکولو ں میں 11 لاکھ نئے بچے آچکے ہیں اور تمام ہائی اسکولوں میں آئی ٹی لیبز قائم کی جاچکی ہیں۔

Share this article

Leave a comment