Friday, 29 November 2024


رحیم یارخان میں زہریلا کھانا کھانے سے 40 افراد کی حالت نازک

ایمزٹی وی(سندھ) رحیم یار خان کے علاقے خان ویلا کی بستی ظفر آباد میں شادی کی تقریب میں زہریلے چاول کھانے سے خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طورپرشیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔ شیخ زید کے طبی عملے کے مطابق 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے تاہم انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لیہ میں بھی بچے کی پیدائش کی خوشی میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 8 بھائیوں سمیت 30 افراد جاں بحق اور درجنوں کی حالت خراب ہو گئی تھی۔

Share this article

Leave a comment