Friday, 29 November 2024


پنجاب میں 5000 لیچرارز کی کمی

ایمزٹی وی (تعلیم) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما سید بلال مصطفی شیرازی و دیگر قائدین نے کہا ہے کہ پنجاب میں5000لیکچرارز کی کمی سے معیار تعلیم بلند نہیں بلکہ کم ہوگا،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھانے کیلئے استاد ہی دستیاب نہیں ہونگے تو طلبا کو نئے علوم کون سکھائے گا ۔

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی تمام تر توجہ میٹروٹرین ،میٹرو بس اور ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز ہے جبکہ تعلیم کا شعبہ پستی کی طرف گامزن ہے ۔پنجاب حکومت اسکول جانے والے بچوں کے 100فیصد ہدف کے حصول میں ناکام رہی ہے ، والدین غربت کے ہاتھوں تنگ ہیں اور ہوشربا مہنگائی کے باعث بچے سڑکوں پر رل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج صورتحال یہ ہے کہ تعلیمی ادارے این جی اوزکے حوالے کئے جارہے ہیں اور انہیں پرائیویٹ کیا جارہا ہے ۔

Share this article

Leave a comment