Friday, 29 November 2024


مشرف غداری کیس میں شریک ملزم وفاقی وزیر زاہد حامد مستعفی

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں شریک ملزم وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی زاہد حامد نے عہدےسے استعفا دے دیا۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق وزیر قانون زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو شریک ملزم بنانے کا حکم دیا تھا۔ 

یاد رہے کہ 3 نومبرکو مشرف کی جانب سے لگائی گئی ایمرجنسی کے نفاز کے وقت زاہد حامد وزیر قانون تھے۔

Share this article

Leave a comment