Friday, 29 November 2024


ملک میں قومی زبان کو اہمیت نہیں دی گئی: چیف جسٹس

ایمز ٹی وی (کراچی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک دوسرے پر الزمات لگانے کاکلچر پنپ رہا ہے۔ مسائل کے حل کے لیے سب سے پہلے ملکی آبادی پر توجہ دینا ہو گی۔ ہمیں اپنے عدالتی نظام کو جلد از جلد اردو میں منتقل کرنا ہو گا۔

ملک میں عدالتیں اپنا کردار ادا کریں تو معاشرہ سدھر سکتا ہے۔ عدالتی اور قانونی نظام کو قومی زبان میں رائج کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں جوڈیشل ایجوکیشن کی تقریب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ ملک میں رائج قانون اور جو ڈیشل نظام میں بہت سی خامیاں ہیں۔ قانونی مسائل کو دور کرنے کے لیے طویل المدتی منصوبے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے قومی زبان کو کبھی اہمیت نہیں دی گئی تاہم اب کچھ جج صاحبان قومی زبان میں فیصلے دے رہے ہیں۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ انٹر کے بعد قانون کی ڈگری پانچ سال پر محیط ہونی چاہیے۔ ملک میں عدالتیں اپنا کردار ادا کریں تو معاشرہ سدھر سکتا ہے ۔ عدالتی اور قانونی نظام کو قومی زبان میں رائج کیا جائے

Share this article

Leave a comment