Friday, 29 November 2024


کمرے کی تلاشی لینے پر فائرنگ کردی۔ ۔ ۔

 
ایمز ٹی وی (پشاور) ہوٹل کے کمرے کی تلاشی لینے پر مشکوک شخص نے پولیس پر فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ، کمرے سے ایک بوری ملی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا. ڈبگری گارڈن میں واقع بنگش ہوٹل میں پولیس نے معمول کے سرچ آپریشن کے دوران ایک کمرے کی تلاشی لینے کی کوشش کی تو وہاں مقیم ایک شخص نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مزید نفری طلب کرلی گئی ۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کے ساتھ مشکوک شخص کے کمرے میں گیس بم بھی پھینکا گیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا ۔ کمرے کی تلاشی کے دوران پولیس نے ایک مشکوک بوری کو قبضے میں لے لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کا نام یحییٰ اور تعلق وزیرستان سے ہے ۔ ملزم ہوٹل کے چوتھے فلور پر کمرہ نمبر 204 میں مقیم تھا ۔ پولیس نے ہوٹل کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا ہے ۔ پولیس حملہ آور کے بارے میں دیگر کوائف بھی اکھٹے کر رہی ہے ۔ ڈبگری گارڈن گنجان آباد علاقہ ہے جہاں فائرنگ سے شہریوں اور دکانداروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور دکانیں اور بازار بند ہو گئے ۔

Share this article

Leave a comment