Friday, 29 November 2024


سپریم کورٹ کا کوٹ رادھا کشن سانحے پر از خود نوٹس

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ کا کوٹ رادھا کشن واقعے پر از خود نوٹس، پنجاب حکومت کو 3 روز میں تحقیقات مکمل کر کے جواب جمع کرانے کا حکم ۔ یاد رہے کہ چند روز قبل قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے، ارشد مسیح اور اس کی بیوی شمع بی بی کو بھٹہ مالک یوسف گجر  نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بھٹے میں پھینک کر زندہ جلا دیا تھا۔ واقعے کی تحقیقات کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے کمیشن تشکیل دیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کوٹ رادھا کشن میں زندہ جلائے گئے مسیحی جوڑے کے بچوں کے لئے 50 لاکھ روپے اور 10 ایکٹر زمین کے ساتھ بچوں کو مفت تعلیمی اور طبی سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ جبکہ پولیس نے 16 ملزمان کو  حراست میں لے کر  تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

Share this article

Leave a comment