Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


قومی کھلاڑیوں کی ترقی کا سفرجاری

(ایمز ٹی وی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، جس کے بعد قومی ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد تیرہ درجہ ترقی کرکے اپنے کیرئیرکی بیسٹ رینکنگ، اٹھارویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں کی ترقی کا سفرجاری ہے، دبئی ٹیسٹ میں شاندار سینچری بنانےوالے قومی وکٹ کیپر سرفرازاحمد تیرہ درجہ ترقی پاکر اٹھارویں نمبر پر آگئے ہیں اور یہ سرفراز کے کیرئیر کی بہترین رینکنگ ہے۔

اسدشفیق کی رینکنگ میں بھی ایک درجہ ترقی ہوئی اور وہ اکیسویں نمبر پرآگئے، یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے جبکہ کپتان مصباح الحق کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں ٹام لیتھم اور برینڈن میکولم کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے اور دونوں بالترتیب 36 ویں اور 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بیٹنگ رینکنگ میں سری لنکا کے کمارسنگاکارا بدستور رینکنگ میں پہلے نمبرپر ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئیرز دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے چندرپال تیسرے نمبر پر ہیں۔

باؤلنگ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین پہلے نمبر پربراجمان ہیں، کیوی باؤلر ٹرینٹ بولٹ دسویں نمبر پر آگئے جبکہ سعیداجمل ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستانی اسپنر ذوالفقاربابر تین درجہ ترقی کے بعد اٹھائیسویں جبکہ یاسرشاہ کی رینکنگ میں بھی پانچ درجہ ترقی ہوئی اور انہوں نے تیسویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

Share this article

Leave a comment