Thursday, 28 November 2024


حکومت امریکہ کےساتھ تعلقات کو آگے بڑھا رہی ہے،مریم نواز

ایمز ٹی وی (لاہور) مسلم لیگ (ن) کی رہنماءمریم نواز نے کہا ہے کہ امریکی صدر اوباما کا وزیراعظم نواز شریف کو فون ظاہر کرتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھا رہی ہے۔سماجی رابطے کے ویب سائیٹ  ’ٹوئیٹر ‘پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور دوستانہ روابط آئندہ مزید فروغ پائیں گے۔

Share this article

Leave a comment