ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہوفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ داعش عرب تنظیم ہے ، پاکستان میں اس کا کوئی وجود نہیں، انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو جلسے کے لیے میری نہیں قانون کی اجازت کی ضرورت ہے۔تیس نومبر کے جلسے سے متعلق شرائط قانون کا حصہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، ہر سیاسی جماعت کو قانون کے مطابق جلسہ کرنے کا حق ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ تشدد پر یقین رکھتے ہیں ان کا راستہ روکا جائے گا۔ سڑکیں بند ہونے کا سوال عمران خان سے پوچھا جائے۔ جلسے سے کسی اور کی آزادی میں خلل نہیں پڑنا چاہئے۔ ہر سیاسی جماعت کو قانون کے مطابق جلسہ کرنے کا حق ہے ۔ دھرنوں کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوتی ہے۔
داعش عرب تنظیم ہے ، پاکستان میں اس کا کوئی وجود نہیں،چودھری نثار
- 22/11/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 2096 K2_VIEWS
Leave a comment