Friday, 29 November 2024


یاسر شاہ انجری کے باعث بوٹ ٹریننگ کیمپ سے باہر

ایمزٹی وی(اسپورٹس) فوجیوں کی نگرانی میں قومی کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ کاکول اکیڈمی میں جاری ہے جبکہ قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث بوٹ ٹریننگ کیمپ سے باہر ہو گئے کھلاڑیوں نے کیمپ کے پہلے روز سے ہی اپنی فٹنس کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھرپور کوشش شروع کر دی ہے ۔ قومی کرکٹرز فوجیوں کی زیر نگرانی مشقیں کرنے میں مصروف ہیں ۔ قومی اسپنر یاسر شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث کیمپ سے باہر ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے یاسر شاہ کو بحالی پروگرام کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کیا ہے ۔ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا فٹنس ٹیسٹ بھی کاکول اکیڈمی میں ہی لیا جائے گا ، وہ عمرہ کی ادائیگی کے باعث این سی اے میں ٹیسٹ نہیں دے سکے تھے۔

Share this article

Leave a comment